اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان فوری مذاکرات کیلئے بےتاب "کمزوری نہ سمجھا جائے”

imran khan 3

سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے علٰیحدگی کے پے درپے اعلانات کی گونج میں ایک بار پھر حکومت کو فوری مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔

جمعہ کی شب ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے حالات مزید خراب ہونے کی صورت میں معاشرہ پھٹ جائے گا اور اسی لیے میں بات چیت کی بات کر رہا ہوں۔اسے میری کمزوری نہ سمجھی جائے۔ ڈنڈوں اور ظلم سے مسائل حل نہیں ہوں گے، یہ صرف قانون کی حکمرانی اور اداروں کو مضبوط کرنے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔لہٰذا ملک میں مذاکرات کا سلسلہ فوراً شروع ہونا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ میں آخری سانس تک "حقیقی آزادی” کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا، ملک اس وقت بہت خطرے میں ہے، مجھے اپنے ملک کی فکر ہے،ان کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 308 روپے کا ہو چکا ہے، بزنس ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، مگر پی ڈی ایم والوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا کیونکہ ان کے پیسے باہر پڑے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی بات  مجھے چار دن بات سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے پتہ چلی ،میں نے اسی وقت اس کی مذمت کی، اب لوگ پریس کانفرنس  کر کے کہتے ہیں کہ میں فوج کے ساتھ ہوں اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی مذمت کون نہیں کرتا، کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ ملک کی فوج کمزور ہو۔

عمران/ پیشکش


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481