اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران ،بشری سمیت 900 پی ٹی آئی رہنما بیرون ملک نہیں جاسکتے

561c2886 e1b7 43d5 b9fc d1fc2bd10431

پی ڈی ایم کی حکومت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ ،تخریب کاری اور دہشت گردی  کے واقعات کے تناظر میں تحریک انصاف کے 80سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی چیئرمین عمران خان ،ان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی سمیت 900 سے زائد سابق ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداروں کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی ہے اور ان کے نام نو فلائی لسٹ یا ای سی ایل میں شامل کر دیئے گئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے 80سابق ارکان اسمبلی کے نام بھی نوفلائی لسٹ میں ڈال دیئے ہیں ، جن رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،ان میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، اسد عمر، سابق اسپیکر اسد قیصر، مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری، حماد اظہر، یاسمین راشد، اسلم اقبال ودیگر شامل ہیں ۔اس حوالے سے وزارت داخلہ نے ائیر پورٹس پر الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام فہرست فراہم کردی ہے ۔حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ فہرست میں شامل کسی رہنما یا عہدیدار کو کسی صورت بیرون ملک نہ جانے دیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481