اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فوجی تنصیبات پرحملےکرنے والوں سے رعایت نہیں ہو گی- وزیراعظم

62725922 e483 4052 8c24 3307fbba91fe

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ فوجی تنصیبات پر حملے اور توڑ پھوڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ گذشتہ روز پشاور میں خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق گرفت میں لیا جائے گا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے شرپسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والی ریڈیو پاکستان کی عمارت کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی کے کہنے پر 9 مئی کو ہر طرف جتھے پھیلے اور دہشت گردی کی گئی، تاریخی ورثے کو تباہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 72 برس میں ملک میں بڑے بڑے حادثات سے نمٹا گیا، کبھی کسی نے فوجی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو یہ پاکستان کو پھر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے جس ملک پر سازش کا الزام لگایا اسی سے مدد مانگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481