اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کے شجر سے مزید سات پنچھی اڑگئے

d31849a6 3536 4827 9c28 156474998d7c

تحریک انصاف کے سیاسی پیڑ پر خزاں کے اثرات گہرے ہوتے جا رہے ہیں اوریہاں سے پرندوں کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو مزید 7 پنچھی آزاد فضا میں سانس لینے کی خاطر اس شجر کو ویران کر گئے۔ جن رہنماؤں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا ان میں پی ٹی آئی کی اہم رہنما اور پنجاب کی سابق مشیر اطلاعات مسرت جمشیدچیمہ  ان کے شوہر جمشید چیمہ ، سینیٹر عبدالقادر،نامور اور متحرک خاتون رہنما ملیکہ بخاری،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ ، خواجہ قطب فرید کوریجہ،ٹکٹ ہولڈر چوہدری جہانزیب رشیدشامل ہیں ۔

02d6308e 8047 4dd0 8338 cdc3a224bd50

جمعرات کی شام اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعدپریس کانفرنس میں جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کیا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کاش بس میں ہوتا تو 9 مئی کا دن اپنی زندگی سے مٹاسکتی ،ان کا کہنا تھا کہ میرا بڑا بیٹا کینسر کا مریض رہا ہے اس سے زیادہ دیر الگ نہیں رہ سکتی۔مسرت چیمہ نے کہا کہ فوج ہم سب کی آزادی اور سکون کی محافظ ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان سے لینڈ لائن پر11 مرتبہ بات ہوئی تھی،مگر میری اعظم سواتی سے کوئی بات نہیں ہوئی، گرفتاری کے بعد عمران خان اپنی فیملی کیلئے پریشان تھے، عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، ہم سب کو قوم میں جو بربادی آئی ہے اس پر بولنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی اطلاع آئی تو میں جناح ہاؤس کے سامنے پہنچا،  حملے کا نہیں وہاں احتجاج کا پلان تھا، جناح ہاؤس میں جو لوگ داخل ہوئے توڑ پھوڑ کی انہیں قانون کے مطابق سزا ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 ماہ میں جو بیانیہ بنا اس کے ذمہ دار سینئر قیادت اور عمران خان بھی ہیں، اس بیانیے کی وجہ سے جو فضا بنی اس کی انتہا کے طور پر 9 مئی کے واقعات رونما ہوئے، ہم اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہم بھی ہجوم کو کنٹرول نہ کرسکے اور پرامن احتجاج نہیں ہوا اور پرتشدد واقعات ہوئے۔
ادھر تحریک انصاف کی  ایک اور اہم رہنما ملیکہ بخاری نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔ اس کا اعلان انہوں نے ایک مختصر پریس کانفرنس میں کیا۔قبل ازیں سنیٹر عبدالقادر نے تحریک انصاف سے  لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزاد حیثیت سے میری سیٹ برقرار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس، کورکمانڈر ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے جوان اپنی جانیں قوم پر قربان کرتے ہیں، پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

1a9b782b 3478 4209 9d54 5402d4f8e247

علاوہ ازیں سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ ،سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ قطب فرید کوریجہ ، ٹکٹ ہولڈر چوہدری جہانزیب رشید نے بھی تحریک انصاف کو  چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ قطب فرید کوریجہ نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ قطب کوریجہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ایم ایم عالم کے جہاز کو جلانا اور کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی ہر پاکستانی کیلیے ناقابل برداشت ہے۔تحریک انصاف کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری جہانزیب رشید نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرکے سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔وہ ماضی میں پیپلز پارٹی میں رہ چکے ہیں اور دوبارہ پرانی جماعت میں شامل ہونے کا امکان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481