اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مفت آٹا اسکیم کے 18 لاکھ تھیلے غائب

Pic19 058 18

مفت آٹا اسکیم کے  18 لاکھ تھیلے غائب ہونے پر کھلبلی مچ گئی۔ محکمہ خوراک پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  لاہور، قصور، شیخو پورہ اور ننکانہ صاحب میں مفت آٹے کے تھیلے  لاکھوں کی تعداد میں غائب ہوئے۔

رمضان المبارک میں مفت آٹا اسکیم میں مبینہ خورد برد کے معاملے میں کمشنر لاہور نے 4 ڈی سیز کو فوری انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق قصور میں مبینہ طور پر غائب 2 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلوں کی تلاش جاری ہے۔حکام کے مطابق اسی طرح شیخوپورہ سے مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ اور ننکانہ صاحب میں 50 ہزار تھیلے غائب ہوئے ہیں۔

محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق لاہور ڈویژن میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا آٹا غائب ہوا۔100سے زائد آٹے کے ٹرکوں کی تلاش جاری ہے۔ لاہور سے مبینہ طور پر غائب ہونے والے آٹے کی قیمت 13کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق ڈیٹا انٹریز میں آٹے کی تقسیم میں واضح فرق دیکھا گیا ہے، معاملات کی تحقیقات کے بعد صورتحال واضع ہوجائے گی۔ حکام محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق اگر مفت آٹا اسکیم میں کوئی ملوث ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481