اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہزارہ ڈویژن کے درجنوں تحریک رہنماوں کی ضمانت منظور

WhatsApp Image 2023 05 10 at 03.13.50 1

پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کئے گئے سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف  کے ضلعی صدر قلندر خان لودھی ،سابق صوبائی وزیر احمد حسین شاہ ،سٹی میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کے علاوہ احمد نواز خان ،تیمور خالد کے علاوہ  ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ  سمیت ہزارہ کے دیگر علاقوں سے گرفتار تحریک انصاف کے درجنوں  کارکنان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو ہونے والے پررشدد واقعات اور سرکاری و فورسز کی تنصیبات پر حملوں کے بعد ایبٹ آباد تھانہ کینٹ پولیس نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر وسابق صوبائی وزیر  قلندر خان لودھی سمیت دیگر قائدین کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا جن کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے آئندہ سماعت کے لئے یکم جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481