اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فورسزکےہاتھوں 6 دہشتگردہلاک،حملےمیں 3 اہلکارایک شہری شہید

pakistan ttp reach ceasefire agreement amid fresh talks in afghanistan 1652884097 7412

جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارےگئے جبکہ شمالی وزیرستان  میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے سے سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار اور ایک شہری شہید ہو گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  کوٹ اعظم میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارےگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مذکورہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آرکے مطابق  علاقے سے دیگر دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔

ادھرشمالی وزیرستان کے علاقے میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں  3 سکیورٹی اہلکار اور ایک شہری شہید ہو گیا۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق چیکنگ کے دوران خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور 3 اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ دھماکے میں ایک شہری بھی جان کی بازی ہار گیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہدا کی لاشوں اور زخمیوں کو میران شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے خودکش دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کے اطراف مکمل ناکہ بندی کردی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481