اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اکتوبر میں الیکشن،سیاست سے دستبرداری؟ عمران خان تیار ہو گئے؟

imran

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اچانک ایک بڑی مگر مشروط پیشکش کر دی ہے اور کہا ہے کہ اگر انہیں اکتوبر میں الیکشن کے فوعائد پر قائل کر لیا جائے تو وہ اس پر بات کرنے کو تیار ہیں اور اگر ان کے پیچھے ہٹنے سے ملک کا کوئی فائدہ ہوتا ہے تو وہ ایسا بھی کر لیں گے۔ مبصرین کے مطابق اس طرح عمران خان نے عملا” سایست سے کنارہ کشی کی مشروط  پیشکش کی ہے تاہم یہ شرط بڑی کڑی ہے۔

بدھ کی شب ویڈیو لنک سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں ایک مذاکراتی کمیٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں جو "طاقتور” لوگوں کے ساتھ بات کرسکے۔ اگر اس کمیٹی کو یہ لوگ بیٹھ کر سمجھا دیں کہ عمران خان کے بغیر ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہمارے پاس کوئی روڈ میپ ہے تو میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں یا اس کمیٹی کو یہ سمجھائیں کہ اکتوبر میں انتخابات کرانے کا ملک کو کیا فائدہ ہوگا تو میں اس کیلئے بھی تیار ہوں۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ ہمارے لوگوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ تحریک انصاف سے الگ ہو جائیں مگر ایسا کرنے والے یاد رکھیں کہ نظریے کو جکڑا نہیں جا سکتا ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ عمران خان نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اب نہ لیڈر شپ ملتی ہے نا کارکن۔ سمجھ نہیں آتی کس سے رابطہ کروں۔ اتنے پریشر کے باوجود ہماری جو لیڈر شپ ڈٹی ہوئی ہے میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں مگر یاد رکھیں کہ اگر سب بھی ساتھ چھوڑ جائیں تو جیتے گا وہی جسے میں ٹکٹ دوں گا۔

عمران خان نےسپریم کورٹ کے ججز کو اپنی آخری امید  قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون میں 90 روز گزرنے کے باوجود انتخابات نہیں کرائے گئے۔مجھے معلوم ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں میں اختلاف رائے ہے مگر پھر بھی اگر آپ نے جمہوریت کو نہ بچایا تو تاریخ آپ کو معاف نہیں کرے گی۔یہ ملک بنانا ری پبلک بن رہا ہے کیوں کہ جو بھی آواز اٹھاتا ہے اس کو اٹھا لیا جاتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481