اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جلاؤ گھیراؤ کیس میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ گرفتار

76ce2228 b722 4530 bb72 e8476c0fcc6e

جناح ہاؤس  لاہور  میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں مطلوب ملک کی معروف فیشن ڈیزائنر اور تحریک انصاف کی سرگرم سپورٹر خدیجہ شاہ کوگرفتارکرلیاگیا۔خدیجہ شاہ  منگل کی شب سی آئی اے اقبال ٹاؤن میں خود پیش ہوگئیں، جس پر وہاں موجود ڈی ایس پی سی آئی اے محمد علی بٹ نے انہیں باقاعدہ گرفتارکیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  خدیجہ شاہ کی ایک  آڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا تھا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے وہ گھر سے فرار ہوگئی تھیں۔ تاہم اب پولیس  نے تصدیق کی ہے کہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں مطلوب خدیجہ شاہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔

خدیجہ شاہ کون ہیں؟ کس کس نے ان کی سفارش کی؟

ca70a6a2 3399 4852 a079 d55192dcc18b 1f8aca77c b97d 4794 b86c d976cb4005f9

گرفتاری پیش کرنے والی خدیجہ شاہ  سابق  چیف  آف آرمی اسٹاف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور پرویز مشرف دور کے وزیرخزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔ان کے شوہر کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔پولیس حراست میں موجود  خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب کی مخبری پر پولیس نے گلبرگ میں جہانگیر ترین کی بیٹی مہر ترین کے اپارٹمنٹ میں چھاپا مارا لیکن پولیس والوں کی آمد سے چند منٹ قبل خدیجہ وہاں سے فرار ہوچکی تھیں۔

سینئر صحافی عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق خدیجہ شاہ کو ریلیف دلوانے کے لیے جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین،وزیر اعظم  شہباز شریف کے پرانے دوست اور خدیجہ کے سسر سرمد امین نے بھی وزیراعظم سمیت مختلف بااثر شخصیات سے رابطے کیے لیکن  یہ تمام کوششیں کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔ رپورٹ کے مطابق خدیجہ شاہ کے لیے ریلیف مانگنے والوں  پر واضح کر دیاگیا کہ افواج پاکستان نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہر شخص کے لیے عدم برداشت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ  لندن کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ڈگری ہولڈر خدیجہ شاہ  برطانوی شہری ہیں اور انہوں نے کئی آڈیو پیغامات چھوڑے ہیں جن میں انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481