اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف سے اڑان بھرنے والے سیاسی پرندوں کی رفتار تیز

2331593 imrankhan 1654498207 233 640x480 1

تحریک انصاف سے اڑان بھرنے والے سیاسی پرندوں کی رفتار تیز ہو گئی ہے، جس سے پارٹی سربراہ عمران خان پریشانی سے دوچار ہو گئے ہیں تاہم  پارٹی رہنماؤں کی جانب سے علیحدگی پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہےکہ لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے، بلکہ ان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جارہی ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان نے  غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم کا ووٹ بینک ختم ہو رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف کارکنان اور خواتین کے لیے پریشان ہوں، جس طرح ان  کے ساتھ سلوک کیا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما ایک ایک کر کے پارٹی سے علٰیحدگی اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ منگل کو سابق رکن پنجاب اسمبلی  جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا، پی ٹی آئی کو نالائق قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا   کہ  9 مئی کے واقعے پر بہت افسردہ ہوں، مکمل ذمہ داری عمران خان کی ہے۔ عمران خان نے پاکستان کی نوجوان نسل کو اکسایا، میں کسی سیٹ کا امیدوار نہیں، میرے حلقے کا ٹکٹ دیتے ہوئے مجھ سے مشورہ بھی نہیں کیا گیا،

92ffea12 fb04 4fb5 b8c2 d1e7a44922ebشاہ محمود پھر گرفتار

ادھر ذرائع کا دعوٰی ہے کہ  تحریک انصاف کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ان اطلاعات کی صحت اس وقت عارضی طور پر مشکوک ہو گئی جب ان دونوں میاں بیوی کو سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے ہمراہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ قبل ازیں دونوں کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کا دعویٰ ان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیا۔ملک محمد ریاض نے کہا کہ دونوں رہنما جلد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔

ادھر خانیوال سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی عبدالرزاق خان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق خان نے کہا کہ میں پارٹی ٹکٹ پی ٹی آئی اور عمران خان کو واپس کررہا ہوں، اور  پارٹی سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں، میں فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔واضح رہے کہ3 روز قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا اس وقت لگا تھا جب اس کے رکن قومی اسمبلی اور کراچی  کے صدر آفتاب صدیقی نے 9 مئی کے پرتشددواقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔آفتاب صدیقی کے اعلان کے ساتھ استعفے دینے کے حالیہ سلسلے میں پی ٹی آئی ایک ہفتے کے اندر اندر کراچی سے اپنے چار اراکین اسمبلی سے محروم ہوگئی تھی،

f3906757 f112 4640 ab75 d6fc9072246bحال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے امین گنڈاپور

 

 

اس سے قبل ایم این اے محمود مولوی اور ایم پی اے ڈاکٹر سنجے گنگوانی اور ڈاکٹر عمران علی شاہ نے بھی اسی بنیاد پر ایسے ہی اعلانات کیے تھے۔ان کے علاوہ خیبرپختون سے پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں ، اجمل وزیر اور سید ذوالفقار علی شاہ ، نے بھی یہی دعویٰ کرتے ہوئے پارٹی چھوڑ دی کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ان کے لیے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں رہا۔ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے کے پی کے سابق وزیر ہشام انعام اللہ خان اور ضلع صوابی سے سابق ایم این اے انجینئر عثمان خان تراکئی نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

پیر کے روز تحریک انصاف ویسٹ پنجاب صدر کے رہنما فیض اللہ کموکا نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا،  سابق وفاقی وزیر عامر کیانی بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

تحریک انصاف/ قطار


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481