اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

25 مئی کو ”یومِ تکریم شہدائے پاکستان“ منانے کا اعلان

d2957cb2 b9d0 4dae 92be fe0c0f290513
 چیف آف آرمی اسٹاف  جنرل عاصم منیر نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان منانے کا اعلان کردیا۔پیر کے روز  جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں تقریبِ تقسیم اعزازات سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہدا کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کےطفیل ہم آزاد فضا میں زندگی بسرکررہے ہیں، شہدا کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج بطور ادارہ اپنے ہرفرد کواور اس کےلواحقین کوہمیشہ یاد رکھتا ہے، ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے۔
آرمی چیف نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان منانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہر سپاہی تعصبات اورامتیازات سے بالاتر ہوکر اپنے فرائض اورذمہ داریوں کومقدم رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے۔جنرل عاصم منیر نے فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہدا کی حرمتوں پر حملوں کوانتہائی افسوس ناک اور قطعی طور پر ناقابلِ برداشت قرار دیا۔
da88bde1 db2c 4a5c 8c4f 9bf931974b9a e1c6c1e1 99cf 483a 87d7 09dce34b44c7
یوم تکریم شہدا پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،جی ایچ کیو کی یادگار شہدا پر مرکزی تقریب منعقد ہو گی،افواج پاکستان،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگار شہدا پر سلامی دی جائے گی۔پاک فضایۂ کے ہیڈ کواٹرز،پاک بحریہ کے ہیڈ کواٹرز اور پولیس کی متعدد یادگار شہدا پر بھی تقریبات ہوں گی،صوبائی دارالحکومت سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یاد گار شہدا پر تقریبات ہوں گی۔

75فوجی افسران اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے گئے

78c429aa e1b5 49b8 b5de 2c62dcefff33
جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات کا انعقاد ہوا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے آپریشنز کے دوران بہادری اور قوم کے لئے شاندار خدمات پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ ان میں سے 51 افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری)،22 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 2 جوانوں کو اقوامِ متحدہ کے خصوصی میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہداکے اہلخانہ نے شرکت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481