اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیریں مزاری چوتھی بار گجرات پولیس کے ہاتھوں گرفتار

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے شوہر انتقال کر گئے۔

تحریک انصاف کی رہنما سابق وزیر برائئے انسانی حقوق شیریں مزاری  عدالتی حکم پر رہائی ملتے ہی  چوتھی بار بھی گرفتار کر لی گئیں اور اب کی بار انہیں گجرات پولیس نے حراست میں لیا ہے ۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیریں مزاری کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔ شیریں مزاری کے وکلا بیرسٹر شعیب رزاق اور انیق کھٹانہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ اگر وہ کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں تو انہیں دوبارہ گرفتارنہ کیا جائے۔لیکن عدالتی حکم کے بعد اڈیالہ جیل سے رہائی پانے کے فوری بعد انہیں ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔

عامر ڈوگرسمیت 12 گرفتار، کیاتحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک شروع ہوگئی؟

عامر ڈوگر کی فائل فوٹو

 

دوسری طرف  جھنگ میں 12 دن بعد رہائی پانے والے سابق ایم این اے عامر ڈوگر کو ملتان پولیس نے گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ۔اس موقع پرعامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ 12دن بعد رہائی دی گئی لیکن ملتان پولیس نے مجھے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں یہ سب کچھ ہوا۔

چوتھی /گرفتار


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481