اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنڈی دھرنے کا مقصدعاصم منیرکو آرمی چیف بننے سے روکناتھا۔فیصل واوڈا کاانکشاف

68689813 acff 4c5a a13d cafa30d52766

تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا راولپنڈی دھرنا جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے دیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ کچھ لوگوں کی پوری کوشش تھی کہ جنرل عاصم منیر آرمی چیف نہ بن سکیں اور یہ تقرری روکنے کے لیے ہی دراصل سینئر صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا تھا۔
فیصل واڈا نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیر کو ایمانداری سے کام کرنے پر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا تھا۔  واڈا کے بقول میں نے جنرل عاصم منیر کو کہا تھا کہ آپ جو کرنے جا رہے ہیں یہ آپ کے لئے نقصان دہ ہوگا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کے ساتھ بے ایمانی کیسے کر سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ فیصل واڈا کا اشارہ بطور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر کی جانب سے عمران خان کی اہلیہ کی مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی جانب تھا جس کی تردید تحریک انصاف کے سربراہ نے گزشتہ روز غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے انہیں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے تھے۔ قبل ازیں بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے متعلق کرپشن کی نشاندہی پر جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481