اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی کے تمام پارکس پر سولرسسٹم لگے گا

2023 04 26

راولپنڈی کے تمام پارکس پر سولرسسٹم لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے، جس سے بجلی کی مد میں ماہانہ کروڑوں کی بچت ہو گی۔بجلی بچانے کے لیے حکومتی سطح پر منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت  پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے تمام پارکوں کے نام تاریخی شخصیات سے منسوب کئے جا رہے ہیں اور پارکوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ بجلی کی بچت کی جا سکے۔

یہ بات انہوں نے اتوار کے روز  ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں پی ایچ اے راولپنڈی کے امور اور شہر کی تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ نئے پودے لگانے کے علاوہ پرانے پودوں کی حفاظت کا بھی بندو بست کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے متعلقہ حکام تشہیری بورڈز کیلئے فرمز کے ساتھ پیشہ ورانہ انداز میں پیش آئیں تاکہ اس تشہیر کیلئے فرمز میں صحت مند مسابقت پیدا ہو اور پی ایچ اے کے ریونیو میں اضافہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے پی ایچ اے کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے شہریوں میں صفائی کا خیال رکھنے اور اپنے گھروں میں پودے لگانے اور ان کا خیال رکھنے کے حوالے سے باقاعدہ آگاہی مہم چلائے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پارکوں میں موجود پبلک ٹوائلٹس کی صفائی کا بھی مناسب خیال رکھا جائے اور اس مقصد کیلئے عملہ بھی تعینات کیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481