تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری عمران خان کے رویے سے نالاں ہیں اور گذشتہ روز اپنی والدہ کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والے حالات اور قیادت کی بے اعتنائی پر ایمان مزاری پھٹ پڑیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا سخت افسوس ہے کہ عمران خان نے ان کی والدہ کی گرفتاری کے پانچ چھ دن بعد جاکر کوئی بیان دیا اور پھر ان کا نام لیا۔ اس سے پہلے کسی کو بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ اس وقت خان صاحب کو صرف اپنی اور اپنی بیوی کی پڑی ہوئی ہے کسی اور پارٹی رہنما کا کوئی خیال نہیں ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 17مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شیریں مزاری کو رہا کردیا گیا تھا تاہم پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا ، شیریں مزاری تحریک انصاف کی واحد رہنما ہیں جنہیں دو بار عدفالت کے حکم پر رہا کئے جانے کے باوجود تیسری بار گرفتار کیا گیا، پچھلی دو مرتبہ انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کی9ا تھا۔ واضح رہے کہ شیریں مزاری اس سے پہلے بھی زمینوں کے ایک مقدمے میں گرفتار ہو چکی ہیں۔
