اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جناح ہاؤس حملےکی مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ کس کی نواسی ہے؟

ca70a6a2 3399 4852 a079 d55192dcc18b

کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت سے معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ گرفتاری کی مشروط پیش کش بھی کر دی ہے اور کہا ہے کہ میں دہری شہریت رکھتی ہوں اور اپنے سفارت خانے سے رابطہ کر رہی ہوں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے وہ گھر سے فرار ہوگئی تھیں، پولیس نے ان کے گھر میں چھاپہ مارا اور نہ ملنے پر ان کے والد اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کو گرفتار کر لیا تھا۔لاہور کے جناح ہاؤس پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کی تحقیقات  کے سلسلے میں پولیس نے خدیجہ شاہ کے گھر چھاپے  کے دوران ان کے شوہر کو  بھی حراست میں لے لیا تھا۔پولیس کے مطابق  خدیجہ شاہ جناح ہاؤس حملے کی مرکزی ملزمہ ہیں، یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس  کے اپنے گھر پہنچنے  کے ساتھ ہی خدیجہ شاہ پچھلے دروازے سے نکل گئیں تھیں جس کی سی سی ٹی وی بھی آگئی ہے۔

آڈیو میں خدیجہ شاہ کی کا کہنا تھاکہ میں گرفتاری دینے جارہی ہوں ، یہ فیصلہ میں نے اس لیے کیا کیوں کہ پچھلے پانچ دن میرے  اور میرے خاندان کیلیے بہت مشکل گزرے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی پراوہ نہیں ہے لیکن جو کچھ میری فیملی کے ساتھ کیاگیا، وہ ناقابل برداشت ہے، ان لوگوں نے میرے والد، بھائی اور شوہر کو آدھی رات کے دوران گھر میں گھس کر اغوا کیا۔

آڈیو میں خدیجہ شاہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس نے فوجی قیادت کے خلاف "غصے میں آ کر”  نامناسب ٹوئٹ کیے تاہم اب یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیے ہیں اور اپنے اس عمل پرمعافی چاہتی ہوں۔خدیجہ نے اپنی آڈیو میں  اعتراف کیا کہ نو نئی کو  کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے وقت وہ وہاں موجود تھی، حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئر بھی کیں تاہم میں نے  کسی کو آگ لگانے یا توڑ پھوڑ کرنے پر نہیں اکسایا۔

خدیجہ کا کہنا تھاکہ میں سابق آرمی چیف کی نواسی ہوں اور فوجی زیادہ شہری کم ہوں۔ واضح رہے کہ ضدیجہ شاہ مرحوم چیف آف آرمی اسٹاف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی ہیں۔

آڈیو میں خدیجہ نے مزید کہا کہ میں دہری شہریت رکھتی ہوںاور اپنے سفارت خانے سےرابطہ کررہی ہوں۔انہوں نے حکام سے یہ بھی اپیل کی کہ مجھ جیسی خواتین کو جیلوں میں نہ ڈالیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481