اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خودکش حملےمیں سراج الحق معجزانہ طورپرمحفوظ۔،حملہ آورکون؟

da30b989 f02b 48e6 9f20 e27238603615

بلوچستان کے شہر ژوب میں ہونے والے خود کش حملے میں  امیر جماعت اسلامی سراج الحق خودکش حملےمیں سراج الحق معجزانہ طورپرمحفوظ۔ رہے، جلسے کیلئے جاتے ہوئے  گاڑی کے قریب قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں جماعت اسلامی کے  7 کارکن زخمی ہوگئے،جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس بات کی تحقیقات جاری ہے کہ حملہ آورکون تھا اور کس نے اسے یہ ٹاسک سونپا تھا۔ واضح رہے کہ خودکش بمبار کی جیکٹ جزوی طور پر پھٹنے کے باعث جماعت اسلامی کے امیر بال بال بچ گئے۔

دھماکہ جمعہ کے روز اس وقت ہوا جب سراج الحق ژوب میں جلسے سے خطاب کے لئے کارواں کی صورت میں جارہے تھے۔دھماکے کے وقت معمولی بھگڈر مچنے کے بعد کارکنان پھر جمع ہوگئے اور ذخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ خود سراج الحق بھی زخمیوں کے ہمراہ اسپتال پہنچے۔انہوں نے حملے کے باوجود جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ موت اور زندگی رب کریم کے ہاتھ میں ہے۔زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے بعد سراج الحق جلسہ گاہ پہنچ گئے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ جسے محفوظ رکھے،  اسے کوئی نہیں مار سکتا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسا پاکستان چاہتی ہے،جس میں ہر بچہ تعلیم حاصل کرے۔امن اور خوشحالی ہو۔آج ملک میں کرپشن،مہنگائی، بیروزگاری ارو بدامنی عام ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک سیاسی، معاشی اورآئینی بحران کا شکارہے۔مفاد پرست ٹولے نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عوام صحیح نمائندوں کا انتخاب کریں تو ملک ترقی یافتہ اورخوشحال بن سکتا ہے۔

دریں اثنا  وزیراعظم سمیت حکومتی ذمہ داروں اور  سیاسی مذہبی رہنماؤں نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔جبکہ  وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو فوری تحقیقات کرکے ملوث کرداروں کو کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481