اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زمان پارک سے بھاگنے کی کوشش میں 5 شرپسند پکڑے گئے

Police 2

زمان پارک سے  بھاگنے کی کوشش میں  پولیس نے مزید 6 شرپسند گرفتار کر لئے، جس کی سی سی پی او لاہور نے بھی تصدیق کی ہے،اس سے پہلے بھی فرار کی کوشش میں 8 ملزم پکڑے جا چکے ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے بعض بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق نے زمان پارک سے فرار کی کوشش میں مزید 6 شرپسندوں کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا  کہ کہ ان  میں سے چار عسکری ٹاور اور 2کورکمانڈرہاؤس حملے میں ملوث تھے۔ اس طرح اب کل گرفتار ملزمان کی تعداد14 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ایس ایس پی جاوید حسن نے بتایا تھا کہ زمان پارک سے فرار ہونے والے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کو  مصدقہ اطلاعات تھیں کہ 30 سے 40 لوگ زمان پارک کے اندر موجود ہیں، 8مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو نہر کے راستے فرار کی کوشش کر رہے تھے۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے تصدیق کی تھی کہ زمان پارک سے نکل کر نہر کے راستے فرار ہوتے پکڑے جانے والے 8 افراد کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بعض شرپسندوں نے بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481