اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہ محمود کی گرفتاری کالعدم،عدالتی حکم پرشہریارآفریدی کی اہلیہ رہا

Shah Mahmood Qureshi Pak foreign min 696x392 1

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سابق وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کو کالعد م قراردیتے ہوئے انہیں فوری طور پرہا کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ دوسری طرف سابق وزیر شہریارآفرید ی کی اہلیہ کو عدالتی حکم پر رہائی مل گئی ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایم پی او کے تحت  سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی ماور ان کی گرفتاری کالعدم قرار دے دی۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کو بیانِ حلفی دینے کے بعد رہا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رواں ماہ 11 مئی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ادھر اسلام آبادہائی کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کو بھی رہا کردیاگیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب! آپ کی حدود میں کیا ہو رہا ہے؟، آپ قانون سے واقف ہیں یا نہیں؟،اس کے جواب میں  آئی جی نے کہا کہ خاتون اور ان کا شوہر جی ایچ کیو حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھے۔جسٹس ارباب طاہر نے کہا کہ کس ذریعے سے پتہ چلا آپ کو؟دکھائیں، ڈی سی کو بھی  فوری بلائیں، 5 منٹ میں پیشکریں ۔ جو کچھ آپ دکھا رہے ہیں اس میں خاتون کیخلاف کچھ نہیں ،عدالت سے رہائی کے بعد کسی کو گرفتار کیا گیا تو بہت مسئلہ ہوگا، عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت نتائج ہوں گے، آپ قانونی کارروائی کریں لیکن یہ کیا ہے کہ گھریلو خاتون کو ہی گرفتار کر لیا۔

اس موقع پرجسٹس ارباب طاہر نے کہا کہ "آئی جی صاحب گڈٹو سی یو” لیکن اس کیس میں آپ کو گڈ ٹو سی یو نہیں کہہ سکتے، ایک خاتون کو اٹھایا گیا ۔عدالت نے کہا کہ ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے حوالے سے سمجھوتا نہیں ہونا چاہئے۔ ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481