اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرنل شیر خان شہید کی یادگار توڑنے والا ملزم گرفتار

cff4d917 03a1 4187 b94a 65cccd824592

خیبرپختونخوا کی پولیس نے 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں کے دوران  کارگل جنگ میں داستان شجاعت رقم کرنے والےکرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے کےملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے شناخت کے بعد ملزم رحمت اللہ کو مردان کے علاقے گجر گڑھی سے گرفتار کیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے نو مئی کو ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے دوران مردان میں  پنجاب رجمنٹ سینٹر کے باہر نصب کرنل شیر خان شہید کا نصب مجسمہ اکھاڑ کر اسے توڑ دیا تھا۔ملزم کی گرفتاری تحقیقاتی اداروں کی مدد سے عمل میں آئی اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں اس مذموم حرکت پر پشیمانی ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی، تاہم اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481