اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوہسار کےمعروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرخ عباسی سپرد خاک

46f70154 1c6c 4941 b695 4e141b19a8bb

مری سے تعلق رکھنے والے خطہ کوہسار کے معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ،عالمی شہرت یافتہ فیس بک پیج ” پہاڑی زبان،اساں نی پہچان” کے ایڈمن اور سوشل میڈیا کی نامور شخصیت ظہیر عباسی عرف ظہیر چاچو کے ہمدم فرخ عباسی کو سپرد خاک کردیا گیا۔فرخ عباسی کی تدفین بہارہ کہو میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیزواقارب، دوست احباب ، اساتذہ اور طلبہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کی عمر چالیس برس کے قریب  تھی اور وہ گزشتہ چند ماہ سے اسپتال میں ذیر علاج تھے جہاں منگل کی شب خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔

ان کا تعلق مری کے گاؤں بن کوٹل سے تھا، تاہم وہ طویل عرصے سے بہارہ کہو اسلام آباد میں بسلسلہ کاروبار مقیم تھے۔فرخ عباسی ایک ہنس مکھ،ملنسار اور درد دل رکھنے والے منکسر المزاج انسان تھے اور اپنی انہی خوبیوں کی بنا پر وہ ہردلعزیز  تھے اور وسیع حلقہ احباب رکھتے تھے۔

 

d21549c5 78c8 4c7c 85c9 78421d452688

مری ڈویلپمنٹ فورم کا اظہار غم

7c0a2bf6 f7dc 40db 88e8 f1db8e4347d4

مری کا روشن چہرہ، ہمارے دلعزیز بھائی فرخ عزیز کی ناگہانی موت نے پورے خطہ کوہسار کو سوگوار کر دیا ہے۔ فرخ بھائی مری ڈویلپمنٹ فورم کا کلیدی حصہ تھے. کبھی چار چار گھنٹے کھڑے رہ کر پروگرام کی کوریج، کبھی گاڑی کی ڈِگی میں بیٹھ کر مری میراتھون ریس کی کوریج، کبھی گھنٹوں لگا کر سیلاب زدگان کی امداد کی کوریج، کبھی ویب ڈویلپمنٹ پروگرام تو کبھی شجرکاری مہم کی کوریج، کبھی ایجوکیشن فار آل کے پروگرام کی کوریج، برف میں پھنسے سیاحوں کی امداد کی کوریج، کسی کے چلے جانے یعنی فوتگی تو کبھی کسی کی شادی کی کوریج، کسی مجبور بے سہارا اور مصیبت زدہ کی امداد کیلیے کوریج، سخت گرمی، سخت سردی اور برفباری میں بھی کوریج، پہاڑی زبان، کلچر، روایات، اور بوڑھے بابوں کی باتوں اور ماضی کے قصوں کی کوریج،  گویا فرخ بھائی نے کبھی مری ڈویلپمنٹ فورم کو نہ نہیں کی، ہر دم تیار، مستعد اور میں حاضر والا انداز اپنایا۔

5128144d cdbe 4496 8146 e574a02399d39ac40caa 49eb 4249 b085 d7e6a4b33c3e

فرخ عزیز عباسی کی مری کی خدمت، کلچر، زبان، ادب، اور روایات کی خدمت کی ایک طویل فہرست ہے.
مری ڈویلپمنٹ فورم فرخ عزیز عباسی بھائی کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے.
اللہ آپ کو انسانیت کیلئے ان بے لوث خدمات کے عوض جنت میں اپنی شان کے مطابق مقام عطا فرمائے۔ آمین.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481