اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کا دھواں دھار خطاب،مگر زمان پارک ویران ۔۔ ایسا کیوں ہوا؟

45356aaf 2282 4eb3 b60b 7659861cc971

پنجاب حکومت کی جانب سے مطلوب افراد کی حوالگی کیلئے دیئے گئے چوبیس گھنٹے کے الٹی میٹم کے بعد زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا جس پر  تحریک انصاف  کے چیئرمیں عمران خان نے بدھ کی شب  طویل ویڈیو  خطاب  کیا اور اپنی گرفتاری کے خدشات کا اظہار کیا، تاہم اس  کے باوجود زمان پارک کے گردونواح میں ویرانی چھائی رہی۔ یہ توقع غلط ثابت ہوئی کہ کارکنوں کا ایک جم غفیر زمان پاک کی طرف دوڑ پڑے گا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں کسی بھی ممکنہ پولیس کارروائی یا چھاپے  کی اطلاع ملنے پر سوشل میڈیا کے ذریعے زمان پارک پہنچو کا نعرہ بلند ہوتا اور  عمران خان کی رہائش گاہ پر ہزاروں کارکن جمع کر لئے جاتے تھے ،تاہم اس بار ایسا نہ ہوسکا۔ 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے بعد کی صورتحال میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں نے گرفتاری کے خوف سے چپ سادھ لی اور زمان پاک ویران دکھائی دیا۔ واضح رہے کہ زمان پارک پر عام حالات میں دن رات  میلے کا سماں رہتا تھا اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے ان کیلئے   دیگیں  پکا کرتی  تھیں۔ لیکن اب صورت حال برعکس ہے اورگزشتہ روز وہاں  صرف ایک درجن کے قریب سیکیورٹی گارڈز موجود تھے جن کیلئے ایک چھوٹی سی دیگچی میں کھاناتیار گیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس کی جانب سے بدھ کو گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے زمان پارک جانے والے راستے بلاک کر نے کے بعد رات کو گیارہ بجے کے قریب  جیسے ہی راستہ کھلا تو سب سے پہلے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کا گروپ زمان پارک پہنچا ۔ جو کافی دیر تک عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظار کرتے رہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481