اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیریں مزاری ،علی محمد اور ملیکہ بخاری رہائی کے بعد پھر گرفتار

2c36e2d2 fbec 4f2c 928a 1c2fc4fb6a2a

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر  رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتاری کے بعد عدالتی حکم پر ایک بار پھر رہا کر دیا گیا تھا تاہم انہیں تیسری مرتبہ پھر راولپنڈی پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ سابق وزیر علی محمد خان اور ملیکہ بخاری  کو بھی رہائی ملنے کے بعد  دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ،

اس حوالے سے موصولہ تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو بدھ کی شب تیسری بار حراست میں لے لیا گیا ، انہیں  راولپنڈی پولیس نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےشیریں مزاری کی حراست کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد رہا ہو کر وہ گھر پہنچ گئی تھیں تاہم انہیں ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا۔

۔

دریں اثنا  اسلام آباد ہائیکورٹ نے  ملیکہ بخاری کو رہاکرنے کے احکامات دیے تھےجس کے بعد انہیں  رہابھی  کر دیا گیاتھا ، تاہم رہائی کے بعد پنجاب  کی لیڈی پولیس نے ملیکہ بخاری کو  دوبارہ اڈیالہ جیل کے باہر سے  گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے،

ادھر ترجمان اسلام آباد  پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ملیکہ بخاری کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو ہائی کورٹ کے احکامات پر رہائی ملنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے باہر سے پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا اور  نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481