اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

القادر ٹرسٹ کیس میں 18 مئی کو عمران خان پھر نیب طلب

ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، عمران خان

نیب راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل القادر ٹرسٹ کیس میں 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے ،اس کے ساتھ  انہیں نیب کی جانب سے  ایک سوال نامہ بھی بھیجا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو عدالت نے حکم دے رکھا ہے کہ جب بھی نیب طلب کرے وہ پیش ہوں گے اور تفتیش میں تعاون کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نیب نے القادر ٹرسٹ میں 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ ہوا تھا۔ بعض ذرائع ایک بار پھر ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481