اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جواں سال عثمان سرور عباسی المناک ٹریفک  حادثہ میں جاں بحق

aab8227d a50d 43d6 b5f0 59f4972ad1b3

سرکل بکوٹ (نوید اکرم عباسی)گھوڑا گلی کوہ مری کی نامور کاروباری اور سماجی شخصیت راجہ سرور عباسی مرحوم کے پوتے اور معروف سیاستدان راجہ اشفاق سرور کے بھتیجے جواں سال عثمان سرور عباسی ایک المناک ٹریفک  حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ ان کی کاراسلام آباد کے قریب سامنے سے آنے والی تویوٹا ہائی ایس سے ٹکرا گئی، اور فرنٹ سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں عثمان عباسی شدید زخمی ہو گئے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

واضح رہے کہ نوجوان عثمان سرور عباسی سرکل بکوٹ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار فرید عباسی کے داماد ۔ مری سے پنجاب اسمبلی کے سابق رکن اور متعدد بار  صوبائی وزیر رہنے والے راجہ اشفاق سرور مرحوم، خطہ کوہسار کے ہر دلعزیز طبیب اور ہولی فیملی سمیت کئی بڑے اسپتالوں میں ایم ایس کے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر راجہ شفیق سروراور راجہ عتیق سرور کے بھتیجے اور راجہ ایاز سرور عباسی کے فرزند تھے۔مرحوم بہت ہنس مکھ اور ملنسار انسان تھے۔ ان کی اچانک اور ناگہانی موت کی خبر نے مری، گلیات ، ہزارہ سمیت خطہ کوہسار کی فضا سوگوار کر دی۔

024348ab 0b92 4fa5 8d8d 0cbb868ae121

مرحوم کی نماز جنازہ پیر کی رات گیارہ بجے E-11/3اسلام آباد میں ادا کی گئی جبکہ منگل کو بعد نماز ظہر  دو بجے آبائی گائوں گھوڑا گلی مری میں ادا کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481