اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پولیس کریک ڈاؤن جاری۔ سیف اللہ نیازی۔ محمود الرشید اور فردوس شمیم نقوی گرفتار

Police 2

عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کے پر تشدد احتجاج کے دوراان جلائو گھیرائو کے ساتھ سرکاری اور عسکری مقامات پر حملے کرنے والے شرپسندوں کے علاوہ انہیں تشدد پر اکسانے والے عناصر کا بھی  گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، اسلام آباد، کراچی اور لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں چھاپے مار کر تحریک انصاف کے  سینیٹر سیف اللہ نیازی، کراچی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے علاوہ سابق صوبائی وزیر محمود الرشید اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے سیکریٹری سمیت مزید 15 افراد کو دھر لیا گیا۔

اتوار کے روز   اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے ایک اہم رہنما سینیٹر سیف اللہ نیازی کو  گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔لاہور سے تحریکِ انصاف کے رہنما سابق وزیر میاں محمود الرشید گرفتار کر لیا گیا۔لاہور پولیس کے ذرائع کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے میاں محمود الرشید کو اتوار کی صبح ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا۔ ان کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج ہے۔اس کے علاوہ پنجاب پولیس نے  سابق وزیر تجارت حماد اظہر کےسیکریٹری کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ کئی دیگر رہنمائوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کراچی پولیس نے بلاک 13نزد پہلوان گوٹھ میں چھاپہ مارکر پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت چار کارکنان کو گرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا ، پفردوس شمیم نقوی کے خلاف مختلف تھانوں میں حالیہ احتجاج کے بعد کئی مقدمات درج تھے جس میں یہ مفرور تھے ، پولیس ذرائع کے مطابق نرسری پر انصاف ہاؤس کے پاس احتجاج کرنے والی خواتین کو بھی حراست میں لے لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اب تک پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اورکارکنان کے خلاف 29مقدمات درج کرچکی ہے جس میں گرفتاریاں تین سو سے زائد ہوچکی ہیں جبکہ پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف گھیرا تنگ کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481