اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ساجد اقبال جماعت اسلامی اسلام آبادپبلک ایڈ کمیٹی کے صدرمقرر

جماعت اسلامی کی جانب سے چوہدری ساجد اقبال کو اسلام آباد کے شہریوں کو درپیش مسائل کو اُجاگر کر نے اور ان کے حل کے لیے ضلعی سطح پر قائم پبلک ایڈ کمیٹی کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے ، نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے چوہدری ساجد اقبال اور دیگر عہدے داران کو ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن دیا ، اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ، اس کا کو ئی وارث نہیں شہری گوں ناگوں مشکالات کا شکار ہیں جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے شہریوں کی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے اور عوامی تائید سے شہریوں کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے کا عزم کیا ہے ، انھوں نے کہا عوام الناس کی خد مت اور ان کی معاونت پیغمبرانہ کام ہے اسے دنیاوی کام نہ سمجھا جا ئے ۔
نصر اللہ رند ھاوا نے کہا پبلک ایڈ کمیٹی اسلام آباد کے شہریوں کو درپیش تعلیم ، صحت ، روزگار اور پانی کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر ادارہ جاتی مسائل کے حل کے حوالے سے معاوت فراہم کرے گی ، پبلک ایڈ کمیٹی میں اسلام آباد کی تمام یونین کو نسلوں سے سیاسی و سماجی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے ، پبلک ایڈ کمیٹی میں شہریوں کی شکایات کو درج کر نے کے لیے آن لائن پورٹل بھی قائم کر دیا گیا ہے جس پر شہری اپنی شکایات درج کر سکیں گے ،
چوہدری ساجد اقبال نے کہا جماعت اسلامی کی پبلک ایڈ کمیٹی شہراور دیہا ت میں عوام کو در پیش مسائل کے حل کے لیے حسب سابق بھر پور کو شش کر ے گی، اسلام آباد کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے تعمیر و ترقی کا سفر رک گیا ہے جماعت اسلامی کی پبلک ایڈ کمیٹی عوام کے حقوق کی تر جمان بنے گی اور شہریو ں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے معاونت کر ے گی ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481