اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوہاوہ کادولہاسوشل میڈیا کابھی دولہا بن گیا،مہنگی ترین شادی کےچرچے

1314165642cccb1

راولپنڈی ڈویژن کی انوکھی شادی نے دنیا کو حیران کر دیا۔جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی تاریخ میں ہونے والی انوکھی اور مہنگی ترین شادی نے سوشل میڈیا صارفین کو دم بخود کر دیا ، جس میں جہاں دولہا کو ہیلی کاپٹر پر شادی ہال لایا گیا وہیں باراتیوں کے لیے  پچاس سے زائد لگژری گاڑیوں کا بندوبست بھی کیا گیا۔

رپورٹاس کے مطابق دولہا کو تیس لاکھ مالیت کے ہار پہنانے کے ساتھ ساتھ ڈالرز اور پاؤنڈ کی بارش بھی کی گئی جبکہ 35 سے زائد کھانوں سے باراتیوں کی تواضع کی گئی۔ اس طرح تحصیل سوہاوہ کی تاریخ میں مہنگی ترین شادی پر کروڑوں روپے خرچ کر دیے گئے۔ یہ شادی معروف روحانی اور کاروباری شخصیت سید عنصر شاہ گیلانی کے بیٹے کی تھی جس میں دولہا کو ڈالرز اور پاؤنڈزسے تیار کیا گیا۔ 30 لاکھ سے زائد مالیت کا ہار پہنایا گیا اور بارات ہیلی کاپٹر پر روانہ ہوئی تو آسمان سے ڈالروں کی برسات کی گئی ،

دولہا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پورے شہر کا چکر لگوایا گیا جبکہ باراتیوں کے لیے 50 سے زائد مہنگی ترین گاڑیاں مہیا کی گئیں ،بارات میرج ہال پہنچنے پر ڈالروں اور پاکستانی کرنسی کو بارش کی طرح برسایا گیا۔20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ڈالرز نچھاور کئے گئے جبکہ پاکستانی کرنسی بھی لاکھوں میں نچھاور کی گئی ۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481