اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کا ایک ملزم پکڑا گیا

9ce575e1 78eb 47a8 b9c5 ff890cbf82ef

تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج کے دوران جنرل ہیڈکوارٹر  راولپنڈی کا گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ کرنے کی کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ادریس کی شناخت سوشل میڈیا ویڈیو کے ذریعے کی گئی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کے ملزمان کی گعرفتاری اور تفتیش کے لئے پولیس نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفرکررہی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جی ایچ کیو حملے کے مقدمے میں سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ  کے دوران جی ایچ کیو کے گیٹ پر بھی توڑ پھوڑ کی تھیکیا تھا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481