اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف کا توڑ پھوڑ کےمنصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لانے کا اعلان

ea243ba3 cefc 48f9 ac38 33d85adaa1c9

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے واضح کیاہے کہ توڑ پھوڑ کے تمام منصوبہ سازوں اور عوام کو اکسانے والے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ امن  عمل خراب کرنے والوں کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں، پاک افواج ملک میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےہفتے کے روز کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں موجودہ سیکیورٹی صورت حال اور انسداد دہشت گردی سے متعلق کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ قابلیت، کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کے افسران سے بھی خطاب کیا اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پربھی زور دیا۔

انہوں نےواضح کیا کہ ہم امن و استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور اس عمل کو خراب کرنے والوں کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اپنی تنصیبات کے تقدس اور سلامتی کو پامال کرنے یا توڑ پھوڑ کی مزید کسی کوشش کو برداشت نہیں کریں گی۔آرمی چیف نے کہا کہ 9 مئی کے یوم سیاہ پر توڑ پھوڑ کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اکسانے والوں اور ان پرعمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نےانفارمیشن وارفیئر کی جنگ کے چیلنجوں اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دشمن عناصر کی جانب سے مسلح افواج کو نشانہ بنانے کے لیے بدنیتی سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے تاہم پاکستانی عوام کی حمایت سے ایسی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا بھرپور استقبال کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481