اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی پیشی کے موقع پرمزید 130 مظاہرین گرفتار

PTI ملک بچاؤ الیکشن کراؤ مہم

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر وفاقی پولیس نے مزید 130 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ،اس طرح کل گرفتار مظاہرین کی تعداد 493 ہوگئی ۔

گزشتہ روزعمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے،رینجرز، پنجاب پولیس، ایف سی اور اسلام آباد پولیس قیام امن  کے لیے موجود تھی  اور افواج پاکستان کے دستے بھی مختلف شاہراہوں پر گشت کر رہے تھے، ترجمان پولیس نے بتایا کہ عمران خان کی پیشی کے دوران مشتعل مظاہرین متعدد مقامات پر موجود تھے جن کے پاس پتھر، غلیل، ڈنڈے اور پٹرول بم تھے،سری نگر ہائی وے جی الیون کے پاس مظاہرین نے جمع ہو کر گاڑی کو آگ لگائی،گاڑیوں کو نذر آتش کرنے اور پتھراؤ کرنے والے 85 شر پسند عناصر کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سے 15 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

اسی طرح جی 13 میں ڈنڈا بردار افراد نے ٹائر جلا ئے اور نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا  جس پر پولیس نے 30 افراد گرفتار کرلیا،ترجمان نے مزید بتایا کہ شر پسند عناصر نے سری نگر ہائی وے پر تھوڑ پھوڑ کی، جہاں جہاں مظاہرین نے روڈ بند کرنے کی کوشش کی فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ،کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پنجاب پولیس، رینجرز، ایف سی اور پاک آرمی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے  تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کچھ لوگ پولیس کے اداروں کے درمیان اختلاف کی بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں،ان سے گذارش ہے قیام امن عامہ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت منظم پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، اسلام آباد  پولیس نے  9 مئی  سے آج تک سے 493 افراد کو گرفتار کیا ہے،5 افراد کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے رہا کیا گیا جبکہ 3 افراد ضمانت پر ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481