اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیف جسٹس سیاسی ردعمل کیلئے تیار رہیں: مریم نواز کا انتباہ

بنی گالہ کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹا جائے، مریم نواز

مسلم لیگ ن  کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے  چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آپ اپنی کرسی کو عمران کی سیاست کیلئے استعمال کر رہے ہیں، لہٰذااس کےجواب میں سیاسی ردعمل کیلئے بھی تیار رہیں۔

جمعہ کی شام اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے نے کہا کہ چیف جسٹس ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ریاست کو ایک شخص (عمران خان )کی غلامی میں دے دیا جائے، ایک ایسا  شخص جس نے پالتو غنڈوں کے ذریعے قومی وقار اور ملکی دفاع کی علامات کو جلا کر راکھ کر دیا،

مریم نواز نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ نے ایسے شخص کو مقدمات میں گرفتاری سے روکا ، شاہی مہمان بنا کر رکھا، اس کے نخرے اٹھائے، یہ سب کام ہر پاکستانی اور ان شہداء اور غازیوں کی توہین ہے جن کی ہر نشانی پر حملہ کیا گیا۔

مریم نواز نے مزید سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ ملکی تقدیر سے کھیلنے والے ایک "دہشت گرد” کے سہولت کار بنے لہٰذا یہ سب کرنے کے نتیجے میں آپ اپنا وقار کھو چکے ہیں،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ گرفتاری کے ڈر سے عدالت میں چھپا بیٹھا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا مجرم کو عدالت کو اپنی پناہ گاہ بنانے کی اجازت دینا کوئی نیا قانون ہے؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481