اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک فوج نے مارشل لا کی افواہیں سختی سے مسترد کر دیں

fbfe8ab0 96ad 4a54 ad8d 2a9fbcc5f7fb

پاک فوج نے ملک میں مارشل لا کی افواہوں کو دو ٹوک انداز میں اور  سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آرمی چیف سمیت پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے  لہٰذا ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاک فوج میں کسی افسر نے بھی استعفیٰ نہیں دیا یہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی۔

جمعہ کی شب نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے   مارشل لا کے نفاذ کے حوالے سےملک میں گردش کرنے والی افواہوں اور قیاس آرائیوں کو قطعی بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سمیت افواج پاکستان کی پوری  قیادت جمہوریت پرمکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے ان افواہوں  کی بھی سختی سے تردید کی کہ پاک افواج کے کسی افسر نے استعفیٰ دیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ اندرونی شر پسندوں اور بیرونی دشمنوں کی تمام ترچالوں کے باوجود پاک افواج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہیں اور ہمیشہ متحد رہیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481