اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی مسرت چیمہ سے گفتگو، نئی آڈیو لیک سامنے آ گئی

WhatsApp Image 2023 05 12 at 04.52.25

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سینئر پارٹی رہنما اور سابق صوبائی مشیر اطلاعات مسرت جمشید چیمہ کے ساتھ  دس مئی کو ہونے والی گفتگو کی  مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے جس میں تحریک انصاف کے بقول  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  سے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔

مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان مسرت جمشید چیمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ چیف جسٹس کیا کررہے ہیں؟ یہ ان سے آرڈر لیتے ہیں۔  کیا حالات ہیں؟ کیا  ان کو پیغام پہنچ گیا ہے۔اس کےجواب میں  مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سر میں نے پیغام پہنچایا ہے،  ہم ہائی کورٹ میں ہی بیٹھے ہوئے ہیں، اور ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے۔کسی صورت بھی  خان صاحب  کو پیش کریں۔

اس پر عمران خان نے پوچھا خواجہ حارث وہاں ہے؟ مسرت چیمہ نے کہا کہ خواجہ حارث، سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کے ساتھ بیٹھی ہوں، میں آپ کی بات بھی کرا سکتی ہوں۔اس پر عمران خان نے مزید کہا کہ نہیں میں صرف ان سے پوچھ رہا ہوں کہ، ایک اعظم سواتی سے یہ ضرور بات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس کے اوپر رجوع کریں کیونکہ یہ تو بالکل جو انہوں نے کیا ہے، یہ بالکل بدنیتی پر مبنی ہے۔

اس پر جواب دیتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جی بالکل، سر آپ بے فکر ہو جائیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ یہ کیا کر رہا ہے، یہ جو چیف جسٹس ہے؟ جو آرڈر لیتا ہے ان سے۔اس پر جواب دیتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نیب والے آئیں ، فلانے آئیں، تو ہم نے کہا ہے سلمان صفدر صاحب کے میں بالکل سامنے کھڑی ہوں، میں نے انہیں کہا کہ بھئی آپ ان کو کہیں کہ کورٹ میں پیش کریں، ہمیں کورٹ میں لے آئیں، خواجہ حارث اور ان کے ساتھ میں ساتھ بیٹھی ہوں۔ ہم نہیں ایسے جا سکتے، ہم کورٹ کے اندر ہی موجود ہیں، جس جج کے پاس کیس لگا ہوا ہے چیف جسٹس کے پاس۔اس پر عمران خان دوبارہ کہتے ہیں کہ نہیں یہ تو ان سے یہ آرڈر لیتا ہے، اعظم سے بات کریں دوسری طرف ، ابھی اعظم سے ضرور بات کریں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ جو مبینہ آڈیو جاری کی گئی ہے اس میں ذکر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ہو رہا ہے سپریم کورٹ کا نہیں اور یہ دو روز پہلے کی کفتگو ہے جو ایڈٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گفتگو اس وقت کی ہے جب عمران خان ہائیکورٹ میں تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481