اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فضل الرحمٰن نے عمران کی رہائی کا فیصلہ "انجینئرڈ” قرار دے دیا

27736e25 c3dc 4f9c 9921 1829ba85ae77

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران کی رہائی کا فیصلہ "انجینئرڈ” قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا  ہے کہ کیا عدالت کے احاطے سے پہلی بار اور  صرف ایک شخص کی گرفتاری ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس کی آڈیو ایک روز پہلے چل چکی تھی۔اس آڈیو میں عدالتی فیصلے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سب انجینئرڈ اور پہلے سے طے شدہ فیصلےہیں، عدالت خود کنفیوژ ہے، عدالت بتائےعمران گرفتار ہے یا رہا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جو ہمارے ساتھ نہیں کر پایا وہ پاکستان تحریک انصاف نے کر دکھایا۔ پارٹی اجلاس کے بعد اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو پر حملے، کور کمانڈر کے گھر پر حملے اور شہدا کی یادگاروں کی توہین کے باوجود چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی جانب سے عمران خان کو کہا گیا کہ ان واقعات کی مذمت کریں، انہوں نے مذمت سے بھی انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے شہدا کی یادگار کو توڑا، ان کے لیڈر کے آنے پر کہا گیا کہ آپ کے آنے سے خوشی ہوئی۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان پر غداری کا مقدمہ درج ہوتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481