اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دنیا بھر میں بے گھرافراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

a6da2e02 e56e 44d1 9ddb fd93a48f68da
دنیا بھر میں مسلح  تنازعات ،قدرتی آفات ، غربت اور دیگر مسائل کی وجہ سے داخلی طور پر بے گھر ہو جانے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔یوکرین سمیت مختلف ممالک میں جاری تنازعات اور قدرتی آفات کی وجہ سے  بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد سوا سات کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس حوالے سے ناروے میں قائم ریفیوجی کونسل کےاندرون ملک بے گھر ہونے والے افراد کی نگرانی کے مرکز کے مطابق گزشتہ برس دنیا کے مختلف ممالک میں داخلی طور پر نقل مکانی پر مجبور ہو جانے والے افراد کی تعداد اکہتر اعشاریہ ایک ملین رہی۔ بتایا گیا ہے کہ دو ہزار بائیس کے آخر میں یوکرین میں پانچ اعشاریہ نو ملین افراد کو اندرون ملک ہجرت کرنا پڑی۔
مذکورہ  عالمی ادارے کےمطابق دو ہزار اکیس کے مقابلے میں گزشتہ برس مسلح تنازعات کی وجہ سے داخلی طور پر بے گھر ہو جانے والے افراد کی تعداد میں سترہ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔اس ادارے کا کہنا ہے کہ شام میں چھ اعشاریہ آٹھ ملین افراد گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری خانہ جنگی کی وجہ سے داخلی طور پر بے گھر ہیں۔ نارویجین ریفیوجی کونسل کے مطابق قدرتی آفات کی وجہ سے ہجرت پر مجبور ہونے والے افراد کو بھی شامل کر لیا جائے تو دو ہزار اکیس کے مقابلے میں گزشتہ برس تعداد میں یہ اضافہ بیس فیصد بنتا ہے۔واضح رہے کہ داخلی طور پر بے گھر سے مراد لوگوں کا جبراﹰ اپنے ہی ملک میں کسی ایک مقام سے دوسرے مقام کی جانب ہجرت کر جانا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481