اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صداقت عباسی گرفتاری سےبچ گئے، پی ٹی آئی مری کی بیشترقیادت منظر سے غائب

d5290978 052b 471c ab91 da57aef1889d

عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے معاملے میں تحریک انصاف مری کے بیشتر قائدیں منظر سے غائب رہے جبکہ احتجاج کی پاداش میں یوتھ ونگ کے رہنما سعد عباسی اور خاتون ردا یوسف گرفتار ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ بدھ کو یوتھ ونگ کے تحت جی پی او چوک مری پر مختصر سا مظاہرہ کیا گیا تھا،جس میں چند ایک افراد نے شرکت کی جبکہ سردار سلیم سمیت سینئر قائدیں منظر سے غائب رہے۔

دوسری طرف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد کارروائیوں میں ملوث پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نےسیکٹر آئی ایٹ میں مری سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے صداقت عباسی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم صداقت عباسی تعزیت کے سلسلے میں مری جانے کی وجہ سے گرفتاری سے بچ گئے ،پولیس نے پولیس نے سیکورٹی گارڈ سے پوچھ گچھ کی اور واپس چلی گئی۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر صداقت عباسی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ چہرے پر کپڑا لپیٹے فیض آباد انٹر چینج کے قریب احتجاج میں شریک ہیں۔

صداقت عباسی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481