اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پولیس لائنز میں قیام کے دوران عمران خان سے کون کون مل سکے گا؟

imrankhanandbushrabib

کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی تک  وفاقی پولیس لائنز میں سپریم کورٹ کی نگرانی میں رہائش پذیر سابق وزیراعظم عمران خان سے کون کون ملاقات کر سکے گا، اس حوالے سے فہرست سامنے آ گئی ہے،عمران خان نے  ملاقات کے لیے پولیس کو چار نام دے دیئےہیں،

ان میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ، وکیل نعیم پنجوتھہ اور دوملازمائیں شامل ہیں ، اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ افراد سے رابطہ بھی کرلیا ہے ، واضح رہے کہ نعیم پنجوتھہ کے پاس عمران خان کی پاور آف اٹارنی بھی ہے اور وہ اسلام آباد میں موجود ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی لاہور میں ہیں،ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز کو پولیس لائنز طلب کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز پولیس لائنز میں عمران خان کے انتظامی و سکیورٹی معاملات دیکھیں گے۔علاوہ ازیں عمران خان کی ذاتی سکیورٹی گاڑیاں بھی پولیس لائنز پہنچا دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پولیس لائنز میں قیام کے دوران عمران خان سے ملاقات کیلئے دس افراد کو اجازت دی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481