اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسد عمر، فواد چوہدری، عمرچیمہ سمیت کئی سینئر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

WhatsApp Image 2023 02 23 at 03.43.24

تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے،سابق وفاقی وزیر  اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری،سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ سمیت کئی سینئر رہنما گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ فواد چوہدری بارہ گھنٹے تک ضمانت کی خاطر سپریم کورٹ بلڈنگ کے اندر رہنے کے باوجود گرفتاری سے نہ بچ سکے۔ ان کے علاوہ خیال کاسترو-محمودالرشیدکے داماد-کراچی میں خرم شیرزمان کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری اور بعد ازاں عدم گرفتاری کی خبر سامنے آئی۔  شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کی کوشش ساتھیوں اور وکلاءنے ناکام بنا دی ۔ شاہ محمود بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ہی موجود تھے جہاں پولیس نے انہیں حراست میں لینے کی کوشش کی لیکن ساتھیوں اور وکلاءنے بچا لیا جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر ہائی کورٹ سے روانہ ہو گئے ۔تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ملتان میں موجود دفتر پر چھاپہ مارا گیا، وہاں موجود ملازمین پر تشدد کے بعد ان میں سے ایک کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

سینئر رہنما اسد عمر کو پولیس نے  اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے حراست میں لیا،وہ بابراعوان ، شاہ محمود قریشی اور ملیکہ بخاری کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے آئے تھے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے انہیں ایک اوپن کورٹ میں پیش کیا جائے ۔ انتظامیہ کے مطابق  انہیں نقص امن کے خدشے کے تحت 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ اسد عمر کے خلاف پرتشدد  مظاہروں کی قیادت کرنے سے متعلق بھی مقدمات درج کئے گئے جو اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ اور ترنول میں درج ہیں۔

اسی طرح تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے داماد اور سابق رکن اسمبلی میاں اکرم عثمان کو بھائی سمیت گرفتار کرلیاگیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے گھر پولیس نے صبح چار بجے چھاپہ مارا ،سیکرٹری محمود الرشید کاکہناتھا کہ پولیس اہلکار گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے ۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے پنجاب سے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو پولیس نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، خیال کاسترو کو اینٹی کرپشن نے طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے ان کے خلاف اختیارات سے تجاوز، کرپشن اور ٹھیکوں میں گھپلوں کی انکوائریاں چل رہی ہیں۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج میں شریک ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا۔بعدازاں ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے اٹھا لیا گیا اور تھانے کے بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

۔کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کا بھائی گھر سے گرفتار کرلیا گیا ۔سندھ پولیس کی جانب سے خرم شیر زمان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا گیا۔ خرم شیر زمان گھر پر نہیں تھے گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔ پولیس ان کے بھائی کو اپنے ہمراہ لے گئی۔رات گئے فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا، اسلام آباد پولیس نے فواد کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا ہے ۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481