اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

34fa3818 d651 4f9c 837f 66fb6e5aa968

راولپنڈی پولیس نے گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قانون سازی کے لیے آئی جی پنجاب کو سمری بھجوا دی گئی ۔ راولپنڈی میں گونگے بہرے افراد کی نشاندھی کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مخصوص سٹکر کا بھی اجرا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس  کی جانب سے گونگے بہرے افراد کو خصوصی سہولیات کی فراہمی کے لئے تحفظ سنٹر کے ذریعے مہم جاری ہے۔ اس  دوران راولپنڈی پولیس نے گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لیے خصوصی سمری تیار کی ہےجو  منظوری کے لیے آئی جی پنجاب کو بھجوادی گئی ہے جس کے بعد اس پر قانون سازی متوقع ہے ۔

ترجمان پولیس کے مطابق سڑک پر گونگے بہرے افراد کے مسائل کے پیش نظر پاکستان میں پہلی مرتبہ گاڑیوں موٹر سائیکلوں کے لئے خصوصی نشاندہی سٹکرز کا اجراء کر دیاگیا ہے ، پہلی مرتبہ گونگے بہرے افراد کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے قانونی اقدامات کا تحرک کیا جارہاہے،گونگے بہرے افراد کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر مخصوص سٹکرز کے ذریعے نشاندہی ہو سکے گی، ٹریفک پولیس گونگے بہرے افراد کو مکمل معاونت فراہم کرے گی،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481