اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف کےنام لندن میں 3 مہنگی گاڑیاں کس نے رجسٹر کرائیں؟

 نوازشریف بھی عمران خان کے مشہور جملے ’میں ان کو رلاؤں گا‘ پر بول پڑے

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر لندن میں 3 مہنگی گاڑیاں کس نے رجسٹر کرا لیں، معمہ بن گیا، جبکہ اس معاملے کی تحقیقات لندن پولیس نے شروع کر دی ہے۔

لندن میں نواز شریف کے دفترکے ترجمان خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑیاں سابق وزیراعظم کے نام پر رجسٹر کرانے کا مقصد جرائم کر کے تعلق ہمارے ساتھ جوڑنا  بھی ہوسکتا ہے، خدشہ ہے کہ ایسی گاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکہ دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ خرم بٹ نے کہا کہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب نواز شریف کے نام رجسٹر گاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ ارسال کی، مارچ 2023ء میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپریل 2023ء میں ایک اور گاڑی سابق وزیراعظم کے نام پر رجسٹر کی گئی، اُن کے نام پر رجسٹر تیسری گاڑی کا اس وقت پتا چلا جب ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کا جرمانہ وصول ہوا۔ چند شرپسند عناصر لیگی قائد کا نام مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کروانے والے جلد کٹہرے میں ہوں گے، اس واقعہ میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز میں ملوث ہوسکتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481