اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صحت یابی کے بعد اردگان کےجلسے نے پوری صدی کاریکارڈ توڑ ڈالا

e1065abb eb5d 43a7 9d3d 9543cc811219

حالیہ دنوں میں بیماری اور پھر صحت یابی  کے بعد ترک صدر رجب طیب  اردگان کےجلسے نے پوری صدی کاریکارڈ توڑ ڈالا۔استنبول میں 17 لاکھ افراد اپنے محبوب لیڈر کے جلسے میں ان کی ایک جھلک دیکھنے اور انہیں سنن6ے کیلئے  امڈ آئے- جلسے سے خطاب میں ترک صدر نے آنے والے انتخابات میں نئی تاریخ رقم کر نے کا عزم ظاہر کیا۔

تفصیلات کے مطابق صحت یابی کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اب تک کا سب سے بڑا اور تاریخی جلسہ کرڈالا، میڈیا رپورٹس کے مطابق جس  میں ریکارڈ 17 لاکھ افراد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جن میں ترک صدر اردگان کے مقابلے میں تین امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابی مہم کے سلسلے  میں ترک صدر  نے اتوار کو ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں  انتخابی جلسہ کیا ہے۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے انتخابی جلسے میں 17 لاکھ افراد نے شرکت کی ہے اور اس انتخابی جلسے کو صدی کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پرترک صدر نےحمایت جاری رکھنے پر استنبول کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ استنبول کے ساتھ مل کر ترکیہ کی تاریخ بنائیں گے، اپوزیشن اتحاد کو ملک کو تقسیم کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481