اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق ناظم یوسی بیروٹ آفاق عباسی اورجنرل مقصود عباسی مرحوم کی والدہ انتقال کر گئیں

dd0b5c44 5a11 4da7 b441 d5225775756a

یونین کونسل بیروٹ کے سابق ناظم آفاق احمد عباسی اور جنرل مقصود عباسی مرحوم کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔ اناللہ وانا الیہ راجعون ۔

مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور گزشتہ روز پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں انتقال کرگئی تھیں۔انہیں اتوار کو بعد نماز ظہر باغ بیروٹ کے مقام پر آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان  عباسی ،سابق رکن قومی اسمبلی سردار فدا خان ، سابق ایم پی اے سردار فرید خان ،چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان ، امت کے گروپ ایڈیٹر سجاد عباسی سمیت مسلم لیگی رہنماؤں اشتیاق عباسی، جبار عباسی۔انعام عباسی۔چئرمین بیروٹ خورد فاروق ریالی۔ وفاقی وزیر مرتضٰی جاوید عباسی کے معاون عطا الرحمن عباسی۔چئرمین وی سی بیروٹ وسیم عباسی۔سابق ناظم یو سی بیروٹ خالد عباس عباسی۔سابق چئرمین وی سی بیروٹ ندیم عباسی، مسلم لیگ ن اسلام آباد کے رہنما عبدالصبور طارق ، رشید اختر عباسی سمیت معززین علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481