اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد میں شوہرکے ہاتھوں بیوی،دوسالیاں اورسالہ قتل،ملزم گرفتار

WhatsApp Image 2023 05 07 at 19.51.18

ابیٹ آباد میں ایک ہی گھر کے چار افراد کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اس کی دو بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کر دیا۔گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں رونما ہونے والا یہ واقعہ سرکل بکوٹ کے گاؤں لڑی سیداں ،محلہ چھپراں ، یونین کونسل پٹن کلاں ، تھانہ نواں شہر کی حدود میں پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس ترجمان کے مطابق ایبٹ آباد سرکل بکوٹ کے گاؤں لڑی سیداں محلہ چھپراں یونین کونسل پٹن کلاں تھانہ نواں شہر کی حدود میں چار افراد کے قتل اور ایک کے زخمی ہونے کا  افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،جس میں ملزم جعفر ولد شبیر نے فائرنگ کرکےاپنی  30 سالہ  بیوی صائمہ،سالی 26 سالہ ارم ،دوسری سالی  25 سالہ  کرن دختران شیرین ، اور اپنے سالے 13 سالہ زیشان ولد شیرین کو قتل کر دیا جبکہ مقتولہ کرن کے دو سالہ بیٹے محمد علی ولد حفیظ کو زخمی کر دیا۔

fdb6e543 847d 4864 bf6e e487c554f3d6مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں
واقعے کی اطلاع ملنے پر  پولیس کی بھاری نفری ایس ایچ او تھانہ نواں شہر سردار واجد کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئی، اور قاتل کی گرفتاری کے لئے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ لڑی سیداں گاؤں کے ساتھ تھانہ نواں شہر ،تھانہ بکوٹ اور تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود لگتی ہیں جہاں فوری الرٹ کرکے ناکہ بندی کرلی گئی ۔
ایبٹ آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا،جبکہ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے قاتل کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔

90d55347 e99b 4522 a0c8 08cc7f8a0908ملزم جعفر کی فائل فوٹو
دوسری طرف ریسکیو 1122ایبٹ آباد کے مطابق
۔ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر دو ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئیں ۔ریسکیو ٹیم نے 4 نعشوں کو پولیس کی مددسے اٹھا کر ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ۔

ملزم جعفر کو گرفتار کرنے میں پولیس کامیاب

ایبٹ آباد پولیس نے چند گھنٹے کے اندر ملزم جعفرکو گرفتار کر کےآلہ قتل بھی برآمد کر لیا جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے  پولیس ٹیم کے لیے ریوارڈ کا اعلان کیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے اے ایس پی اعتزاز عارف کی زیر نگرانی پولیس کو فوری کاروائی اور ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کیےتھے ، جس پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اے ایس پی کینٹ اعتزاز عارف ، ایس ایچ او نواں شہر سردار واجد ، ایس ایچ او مانگل اصغر خان نے ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ حکمت عملی اپناتے ہوئےملزم کو آلہ قتل ماؤزر تیس بور سمیت گرفتار کر لیا۔

57650e31 d80e 4ec3 ab54 ea3a2541f758


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481