اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز لیگ کےپی میں بغاوت،امیرمقام کوصدارت سےہٹانےکی قراردادمنظور

WhatsApp Image 2023 05 07 at 04.17.23

مسلم لیگ ن کے پی کی قیادت کے درمیان اختلافات شدید تر ہو گئے ہیں اور سردار مہتاب عباسی کی زیر قیادت کام کرنے والے بڑے گروپ نے صوبائی صدر امیر مقام پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔اس طرح عملا” نواز لیگ کے پی میں بغاوت ہو گئی ہے جہاں کے صوبائی صدر امیر مقام اور جنرل سیکرٹری مرتضٰی جاوید عباسی کو پارٹی قیادت بالخصوص مریم نواز کی خصوصی حضمایت حاصل ہے، تاہم سردار مہتاب عباسی کی ذیر قیادت نواز لیگ کا ایک مضبوط گروپ ان کیلئے درد سر بن گیا ہے۔

WhatsApp Image 2023 05 07 at 04.20.01

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پشاور میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے نظریاتی ورکرزکے زیر اہتمام کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے صوبائی صدر امیر مقام کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔
کنونشن میں سابق وزیر آعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی، سابق صوبائی صدر اور سابق گورنر ظفر اقبال جھگڑا سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں  اور کارکنوں نے شرکت کی۔
کنونشن میں انجینئر امیر مقام کو پارٹی کی صوبائی صدارات سے ہٹانے کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔

اس موقع پر سردار مہتاب عباسی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سیاسی ڈھانچہ تباہ و برباد ہوچکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ڈھانچے کی تباہی میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں، آج ہماری عدلیہ، پارلیمان اور اسٹیبلشمنٹ میں بھی تقسیم کا شکار ہے،انہوں نے امیر مقام کا نام لیے بغیر کہا کہ (ن) لیگ میں عام ورکر کی جگہ انوسٹرز نے لے لی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق امیر مقام کے خلاف بغاوت اور انہیں صوبائی صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ نواز لیگ کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔ یہ صورت حال ایک ایسے موقع پر پیدا ہو رہی ہے جب مسلم لیگ نون کو اپنے سیاسی گڑھ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کے ہاتھوں بڑے چیلنج کا سامنا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی پارٹی تقسیم در تقسیم کا شکار ہو رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481