اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کی تین خواتین سمیت سات کارکن گرفتار

9e9bdac7 cd14 4236 98fa 1f9fde7decb0

اسلام آباد  پولیس نے ریلی میں شامل  تحریک انصاف کی تین خواتین سمیت سات کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے ایف نائن پارک کے سامنے سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا ، گرفتار کارکنوں میں ناصر ،جمیل ،محمد الیاس اور سلیمان کے علاوہ  خواتین کارکنوں میں شمائلہ ، رابعہ اقبال اور مہوش شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت نہیں ملی تھی۔

دریں اثناوفاقی پولیس نے تحریک انصاف کی گرفتار خواتین کارکنوں کو رات گئے  شخصی ضمانت پر رہا کر دیا ، ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144کی خلاف  ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی ، امن عامہ کے قیام کو یقینی بنانے کےلیے قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 3 خواتین مظاہرین کو  خواتین پولیس آفیسرز نے حراست میں لیا ۔جنہیں شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کل 15 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون سب کےلیے برابر ہے ۔ تمام افراد کو بارہا بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جلسےجلوس کی اجازت نہیں ہے۔متنبہ کرنے کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کی گئی جس پر قانون حرکت میں آیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481