اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تاج برطانیہ شاہ چارلس کے سر سج گیا، نئی تاریخ رقم

cd4f4b52 3b47 4803 b37e 794125a4b65f

ملکہ ایلزبتھ دوئم  کے جانشین بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے ان کے فرزند شاہ چارلس کو تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا۔چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب ہفتے کے روز  ویسٹ منسٹرایبی میں کم و بیش تین گھنٹے تک جاری رہی جسے دنیا بھر کے میڈیا نے براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا۔بادشاہ سے آرچ بشپ آف کینٹربری نےحلف لیا جس کے بعد انہوں  نےحلف نامے پر دستخط کردیے۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھال لی اور انہیں تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا، آرچ بشپ نے بادشاہ چارلس کوکنگ ایڈورڈ تاج پہنایا۔شاہ چارلس کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں۔سینٹ ایڈورڈ تاج ٹھوس 22 کیرٹ سونے سے بنا ہے۔ تاج میں نیلم، یاقوت اور پکھراج سمیت 444 جواہرات اور قیمتی پتھر جڑے ہیں۔ شاہی رویات کے تحت ہیرے اور سونے کے چمکتے دمکتےتاج کو اگلے بادشاہ کی تاج پوشی کے لیے محفوظ کردیا جائے گا۔

615de5cb 8930 423a 95f3 b48221949d86لیڈی ڈیانا کی ایک یادگار تصویر

واضح رہے کہ شاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے فوراً بعد بادشاہ بن گئے تھے لیکن تاج پوشی کی قدیم رسم ان کے دور کے آغاز کی علامت ہے اور یہ سینٹ ایڈورڈ کے تاج کو دیکھنے کا نادر موقع ہو گا کیونکہ یہ صرف تاجپوشی کے وقت پہنا جاتا ہے۔22 قیراط سونے سے بنا 360 سال پرانا تاج ایک فٹ سے زیادہ اونچا اور 2.23 کلوگرام وزنی ہے۔ یہ دو انناس، ایک بڑے خربوزے یا دو لیٹر پانی کی بوتل جتنا وزنی ہے۔آخری مرتبہ سینٹ ایڈورڈ کا تاج ملکہ الزبتھ دوم نے 1953 میں اپنی تاج پوشی پر پہنا تھا اور گذشتہ 70 برسوں میں شاید ہی کبھی یہ ٹاور آف لندن سے باہر آیا ہوگا۔چنانچہ بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی صورت میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481