اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میرے خلاف کس کس نے سازش کی تھی؟ نواز شریف کھل کر بولنے لگے

لندن،نواز شریف اور مریم نواز جنیوا روانہ

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سوشل میڈیا کے ذریعے کھل کر بولنے لگے۔ ٹویٹر پر اپنے تازہ بیان میں لیگی قائد نے کہا ہےکہ  آج وہ  پاکستان کی تباہی کی سازش میں ملوث کرداروں کے نام لے رہے ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے نجی  چینل کے پروگرام کی ایک ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ،ایک  منتخب وزیر اعظم کے خلاف سازش رچانے، وزارت عظمیٰ سے ہٹانے، اور سزا دینے میں ثاقب نثار اور ان کا بینچ، نیب کورٹ کے جج محمد بشیر، جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید ملوث ہیں۔ نواز شریف نے استفسار کیا کہ چیف جسٹس ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا ازخود نوٹس لے لیتے ہیں تو کیا پاکستان کے ساتھ ہونے والے اس بھیانک ظلم پر بھی کوئی از خود نوٹس لیا جائے گا؟ کیا یہ مجرم کبھی عدالت میں بلائے جائیں گے ؟انہوں نے لکھا کہ کیا جنرل فیض حمید اور ثاقب نثار سے پوچھا جائے گا کہ جسٹس شوکت صدیقی کو بینچ سے کیوں ہٹایا گیا ؟

نواز شریف نے استفسار کیا کہ جنرل فیض حمید نے جسٹس شوکت صدیقی کے گھر دو مرتبہ جاکر کیوں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینا قومی مفاد میں ہے اور اگر انہیں ضمانت ملی تو ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی ؟آخر یہ دو سال کی محنت کیا تھی اور نواز شریف کو سزا دلوانے میں کون سا قومی مفاد تھا ؟انہوں نے پھر سوال کیا کہ  کیا جنرل فیض حمید سے پوچھا جائے گا کہ جسٹس صدیقی کو کیوں کہا کہ نیب کورٹ میں سزا تو ہونی ہی ہونی ہے اب صرف سزا کی مدت طے ہونا باقی ہے؟سوال یہ ہے کہ  ان کو کیسے معلوم تھا کہ سزا ہر صورت ہو گی ؟ کیا نیب کورٹ کے جج محمد بشیر سے پوچھا جائے گا کہ جنرل فیض حمید کو ان کے فیصلے کا پیشگی علم کیسے تھا ؟

نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں مزید یہ بھی  لکھا کہ کیا انور کاسی سے سوال کیا جائے گا کہ انہوں نے جسٹس صدیقی کو کیوں بینچ سے ہٹایا اور کہا کہ خاموش رہیں یہ اوپر سے حکم ہے؟ اوپر سے حکم کس کا تھا ؟ کیا اعجاز الاحسن سے بھی پوچھا جائے گا کہ انہوں نے بطور مانیٹرنگ جج اس انصاف کے قتل میں کیا مانیٹرنگ کی تھی جو آج تک چلتی ہی جا رہی ہے؟ کیا سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ سے پوچھا جائے گا کہ ان کی سرپرستی میں جنرل فیض یہ سب کچھ کیسے  اور کیونکر کرتا رہا ؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481