اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سول اسپتال مری کی زمین پر قبضے کی کوشش ناکام

thq

 

مری کی پندرہ یونین کونسلوں کے لاکھوں عوام کیلئے صحت سہولت کے واحد  سرکاری مرکز سول اسپتال مری کی اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام ہوگئی، عدالت نے کئی برسوں سے ذیر قبضہ زمین واگزار کرنے کا حکم دے دیا ،جس پر عوام اور سماجی حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

10375646 9734 4420 b5bc 5cf250dee247سول اسپتال مری کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

اس حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق سول جج مری محمد ذیشان نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مری کی اراضی پر قبضے کے حوالے سے مقدمے کا فیصلہ پانچ سال بعد سنا دیا ہے۔ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام نے مقدمے کے وکیل ایڈوکیٹ ناصر عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کی تقریبا تیرہ مرلے اراضی پر قبضے کا کیس 2018 سے سول جج مری کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ملحقہ اراضی پر امداد اللہ نامی شخص کی عمارت ذیر تعمیر ہے جس کا  دعویٰ تھا کہ اسپتال نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں اور اس بہانے قیمتی اراضی پر قبضہ کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے اپنے وکیل کے ذریعے مقدمہ لڑا اور جمعہ کے روز عدالت نے ہسپتال کی اراضی پر قبضہ ختم کرکے اس کی واگزاری کا حکم دے دیا ہے جومری اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی مزید اراضی پر قبضے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں لیکن عوامی حمایت سے اس ایسی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔دریں اثنا مری ڈویلپمنٹ فورم اور عام آدمی لیگ کے رہنماؤں نعمان عباسی ،حماد سکندر عباسی، عثمان نذیر عباسی ،نقاش عباسی اور دیگر نے اسپتال کی اراضی واگزار کرانے کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری کے نوجوان قبضہ مافیا کی ہرکوشش ناکام بنانے کے لیے اسپتال انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481