اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

14 مئی کو الیکشن کا حکم برقرار ہے۔ سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

supremecourt

سپریم کورٹ نے 27 اپریل کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن کا حکم برقرار ہے، سیاست دانوں کو الیکشن کے معاملے پر مزاکرات کا حکم نہیں دیا۔

27 اپریل کی سماعت کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ تین صحفات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں سے آگاہ کیا، جبکہ فاروق نائیک نے چیئرمین سینیٹ کے کردارسے عدالت کو آگاہ کیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق  عدالت عظمٰی نےسیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں کی،یہ مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے، سپریم کورٹ کا14مئی کوانتخابات کرانےکاحکم برقرار ہے۔

واضح  رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھےکہ عدالت مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتی ،سیاسی جماعتیں آئین کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں۔ہم آئین پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت کا کوئی حکم نہیں صرف تجویز ہے، قومی مفاد اور آئین کے تحفظ کے لیے اتفاق نہ ہوا تو جیسا ہے ویسا ہی چلےگا۔

بعد ازاں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تین دورہوئے تاہم کوئی بریک تھرو نہ ہو سکا جس کے بعد گذشتہ روز  تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے رپورٹ  سپریم کورٹ میں جمع کرادی ،جس کے بعد سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت جمعے کو صبح ساڑھے 11 بجے مقرر کی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481